آفریدی کو ٹی 20 کپتان بنانے کے فیصلے کا سابق کرکٹرز کی جانب سے خیر مقدم

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 17 ستمبر 2014
آل راؤنڈر کو صرف ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے جس کے بعد مثبت نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے، محمد یوسف  فوٹو: فائل

آل راؤنڈر کو صرف ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے جس کے بعد مثبت نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے، محمد یوسف فوٹو: فائل

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹوئنٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی کے پاس ان کے سوا کوئی دوسری چوائس بھی نہیں تھی، تجربہ کار آل راؤنڈر ٹیم کو لڑانا جانتے ہیں،ان کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کیا جاسکتا ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ شاہد آفریدی کی ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں بولنگ بہت اچھی رہی ہے، ہمیں ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کرنا چاہیے، آل راؤنڈر کو صرف ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے جس کے بعد مثبت نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

ان کو ون ڈے ٹیم کا بھی قائد مقرر کردیا جاتا تو بہتر فیصلہ ہوتا، مسلسل ناکامیوں کے بعد ایسا لیڈر چاہیے جو دفاعی حکمت عملی اپنانے کے بجائے جیت کیلیے جان لڑانے پر یقین رکھتا ہو۔ جاوید میانداد نے آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خبردار بھی کیا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو آسان نہ سمجھیں،سابق کپتان کا کہنا ہے آل راؤنڈر کی بیٹنگ فارم بھی ٹیم کیلیے بہت اہم ہو گی، پاکستان ان کی غیر مستقل مزاجی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔