زکریا عثمان کا ای سی او مانیٹری یونین کیلیے جدوجہد شروع کرنے کا اعلان

بزنس رپورٹر  جمعرات 18 ستمبر 2014
حکومت ای سی او چیمبر کا مستقل ہیڈ کوارٹر پاکستان میں بنائے اور اس کے لیے پلاٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کرے، زکریا عثمان  فوٹو: این این آئی/فائل

حکومت ای سی او چیمبر کا مستقل ہیڈ کوارٹر پاکستان میں بنائے اور اس کے لیے پلاٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کرے، زکریا عثمان فوٹو: این این آئی/فائل

کراچی: ای سی او چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے صدر زکریا عثمان نے ای سی او ممالک کے درمیان تجارتی معاشی اور اقتصادی تعلقات کو ٹھوس اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ای سی او ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدوں کے لیے اقدامات شروع کریں گے اور اس کا مقصد ای سی اوبلاک میں مانیٹری یونین کی تشکیل ہے۔

واضح رہے کہ ای سی او پاکستان، ترکی، ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان پر مشتمل معاشی تعاون کا بلاک ہے۔ زکریا عثمان نے ای سی او چیمبر کا مستقل ہیڈ کوارٹر پاکستان میں بنانے کا مطالبہ کیا اور حکومت سے کہا کہ وہ اس کے لیے پلاٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کرے جس طرح سارک چیمبر آف کامرس اور اسلامک چیمبرز آف کامرس کے ہیڈ کوارٹرز کے لیے سہولتیں دی گئی ہیں اور ای سی او چیمبر کے عہدیداران کو سفارت کار کا درجہ دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔