سندھ رینجرز کا کراچی میں آپریشن کی رفتار تیز کرنیکا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 18 ستمبر 2014
اجلاس میں امن وامان اور شہر میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہرکا جائزہ  لیا گیا، فوٹو: فائل

اجلاس میں امن وامان اور شہر میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہرکا جائزہ لیا گیا، فوٹو: فائل

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری آپریشن کی رفتار تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل رضوان اختر کی  زیرصدارت میں آپریشنل کمیٹی کا اجلاس میں کیاگیا، اجلاس میں حال ہی میں تقرر جانیوالے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر، ایڈیشنل آئی جی، سیکٹر کمانڈرز، ڈی آئی جی ایسٹ، اے آئی جی سی آئی ڈی، ڈائریکٹر آئی بی اور رینجرز کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی.

اجلاس میں امن وامان اور شہر میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہرکا جائزہ  لیا گیا، اجلاس میں  شہر بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف  جاری آپریشن کی رفتار مزید تیزکرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی، اجلاس میں  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آپریشن کی ایک نئی اور موثر مہم کا آغاز کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔