امریکی ایوان نمائندگان نے شامی باغیوں کی تربیت اور مسلح کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  جمعرات 18 ستمبر 2014
قرارداد آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔  فوٹو: فائل

قرارداد آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے شامی باغیوں کی مسلح کرنے اور ان کی مدد کے حکومتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی حکومت نے شامی باغیوں کو مسلح کرنے اور انہیں تربیت دینے کی قرارداد پیش کی جس کے تحت شامی باغیوں کو مسلح کرنے اور ان کی تربیت کے لئے 500 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے، قرارداد کے حق میں 273 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 156 نمائندگان نے اس کے خلاف ووٹ دیئے جس کے بعد ایوان نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا، قرارداد آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔