- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
عبدالرشید قتل کیس میں پرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
اسلام آباد میں ایڈیشنل اینڈ سیشن عدالت کے جج واجد علی نے عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا نے اپنے موکل کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کے لئے ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ پرویزمشرف کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، معالج نے انہیں سفر سے منع کررکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی اسلام آباد پرویز مشرف کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائیں تو وہ عدالت آجائیں گے۔
سابق صدر کے وکلا کی درخواست کے خلاف استغاثہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ سابق صدر کے وکلا کی جانب سے پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ کی اہمیت کاغذ کے ٹکرے سے زیادہ نہیں کیونکہ اس میں نہ تو کسی اسپتال کا نام درج ہے اور نہ ہی شہر کا نام لکھا گیا ہے اس لئے اس رپورٹ کو مسترد کیا جائے اور ملزم کو طلب کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگر 14 اکتوبر کو پرویز مشرف پیش نہ ہوئے تو پھر ان کے ضامنوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔