بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید، 3 حملہ آور بھی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 18 ستمبر 2014
سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپہ مار کارروئیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپہ مار کارروئیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

بنوں: تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر  دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے ہوید پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے جب کہ دہشت گرد اپنے 2 ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپہ مار کارروئیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔