حکومت نے بجلی کے بلوں میں نئے اضافی ٹیکس عائد کردیئے

ویب ڈیسک  جمعرات 18 ستمبر 2014
 ایک لاکھ روپے تک کی بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، 
فوٹو: فائل

ایک لاکھ روپے تک کی بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، فوٹو: فائل

لاہور: حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کے اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق حکومت نے بجلی کے بلوں میں مزید ٹیکس عائد کردیئے ہیں جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے صارفین پر بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں جس کے تحت 20 ہزار روپے سے زائد کی بجلی استعمال کرنے والے کمرشل صارفین سے 5 سے 7 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا جب کہ ایک لاکھ روپے تک کی بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اضافی ٹیکسوں کے ساتھ بل صارفین کو بھجوادیئے گئے ہیں جب کہ ٹیکسز کی مد میں عوام سے وصول کیا جانے والا اضافی بل ایف بی آر کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔