سوئس بینکوں میں پاکستان کے 200 ارب ڈالر کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک  جمعرات 18 ستمبر 2014
 جمہوریت ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتی،

اسحق ڈار، فوٹو: فائل

جمہوریت ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتی، اسحق ڈار، فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستان کے 200 ارب ڈالر کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا جب کہ اس معاملے پر کسی حکومت کو سوئس حکام سے بات کرنے کی توفیق بھی نہیں ہوئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دھرنوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جب کہ عوام اور تاجروں نے عمران خان کی کال پر ٹیکس جمع نہ کرانے کی کال مسترد کردی ہے، جمہوریت ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتی کیونکہ ٹیکس کا 57 فیصد حصہ صوبوں کو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ دو ماہ میں پاکستانیوں نے 14 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرایا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی 12 فیصد اضافی رقم وطن بھیجی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سوئس بینکوں میں پاکستان کے 200 ارب ڈالر موجود ہونے کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا جبکہ کسی حکومت کو اس معاملے پر سوئس حکام سے بات چیت کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔