افغان فورسز کا آپریشن، پنجابی طالبان کمانڈرز سمیت 64 جنگجو ہلاک

آئی این پی  جمعـء 19 ستمبر 2014
35 زخمی، ننگرہار میں افغان انٹیلی جنس نے صوبائی دفتر کی عمارت پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فوٹو: فائل

35 زخمی، ننگرہار میں افغان انٹیلی جنس نے صوبائی دفتر کی عمارت پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فوٹو: فائل

کابل: افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکے آپریشن اور جھڑپوں میں پنجابی طالبان اور4 اہم کمانڈروں سمیت 64 جنگجو ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے حملوں میں 3 افغان فوجی مارے گئے۔

ادھر صوبہ ننگرہار میں افغان انٹیلی جنس نے صوبائی دفتر کی عمارت پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بناکر خودکش بمبار کو2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، جمعرات کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان آرمی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مختلف صوبوں میں آپریشن کیا جس میں 24 جنگجو ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے، افغان آرمی نے آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے ہتھیار اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا۔

ادھر جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں کمانڈروں سمیت18جنگجو مارے گے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوؤں اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بدھ کو اس وقت شروع ہوئیں جب طالبان عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ضلع نوؤزاد میں افغان پولیس اور آرمی کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے، ضلع سرکانو میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے 18 عسکریت پسندوں میں4 طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔