ایم کیوایم کا تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کے خلاف آج احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 19 ستمبر 2014
نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، خوش بخت شجاعت، فوٹو:فائل

نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، خوش بخت شجاعت، فوٹو:فائل

کراچی: ایم کیوایم کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بیانات پر آج شہر میں احتجاج کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے سندھ سمیت ملک میں  مزید انتظامی یونٹ بنانے سے متعلق تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کے خلاف آج کراچی میں احتجاج اوردھرنا دے گی۔ ایم کیوایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ جب دیگر صوبوں کی تقسیم کی بات ہوسکتی ہے تو سندھ کی کیوں نہیں جبکہ نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کھلی دشمنی کا اعلان ہے جس کے خلاف آج ایم کیوایم کے رہنما کلفٹن میں تین تلوار پر دھرنا دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔