عراق میں خود کش اورمارٹر حملوں میں 23 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

رائٹرز  جمعـء 19 ستمبر 2014
کادیمیا میں خود کش حملے ہم نے کئے اورایسے مزید حملے کئے جائیں گے، داعش ۔ فوٹو راے ایف پی

کادیمیا میں خود کش حملے ہم نے کئے اورایسے مزید حملے کئے جائیں گے، داعش ۔ فوٹو راے ایف پی

بغداد: عراق کے شہر کادیمیا میں 3 خود کش کار بم  اور مارٹر حملوں میں 23 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی شہر کادیمیا میں  مزار کے قریب 2 کاربم دھماکے ہوئے جبکہ اس دوران کئی درجن مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے جبکہ تیسرا بم دھماکا قریبی ضلع توبچا میں ہوا، وزارت داخلہ  کا کہنا تھا کہ عراقی فوج علاقے کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ 2 دہشت گردوں کو کادیمیا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب داعش نے کادیمیا میں خود کش کار بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے  خبردار کیا ہے کہ مزید خودکش حملے بھی کئے جائیں گے جب کہ دوسری جانب امریکا کے بعد فرانس نے بھی عراق میں داعش کے خلاف فضائی حملے شروع کردیئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔