ایشوریا اور شاہ رخ 12سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

شوبز ڈیسک  ہفتہ 20 ستمبر 2014
2010 کے بعد بالی ووڈ میں شاندار واپسی، ایشوریہ نئی فلم ’’جذبہ‘‘ میں وکیل بنیں گی۔  فوٹو: فائل

2010 کے بعد بالی ووڈ میں شاندار واپسی، ایشوریہ نئی فلم ’’جذبہ‘‘ میں وکیل بنیں گی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے بچن روہت شیٹھی کی نئی فلم میں بطور جوڑی جلوہ گر ہوں گے۔

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن روہت شیٹی کی آئندہ فلم میں بطور ہیرو ہیروئن دکھائی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایشوریہ نے اپنے وزن میں بھی خاطر خواہ کمی کر لی ہے‘ اب وہ فٹ ہیں۔ روہت شیٹھی اس فلم کی عکسبندی شاہ رخ خان کی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ فین‘‘ کی عکسبندی مکمل کرواتے ہی شروع کر دیں گے۔ اداکار شاہ رخ اور ایشوریہ ماضی میں فلم ’’ جوش‘‘ محبتیں اور ’’ دیوداس ‘‘ میں اکٹھے کام کر چکے ہیں‘ ان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

یاد رہے آخری مرتبہ سینما اسکرین پر 2002ء میں بننے والی فلم ’’دیوداس‘‘ میں دونوں اداکاروں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جسے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے بنایا تھا مگر اس دھماکہ خیز فلم کے بعد دونوں سپر اسٹار کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھے گئے ہیں اب جب کہ سننے میں آیا ہے کہ ’’چنائی ایکسپریس ‘‘ بنانے والے مشہور ڈائریکٹر روہت شیٹی نے دونوں سپراسٹارز کو ایک ساتھ دکھانے کے لیے اپنی کوششیں ابھی سے شروع کردی ہیں اور شوبز اطلاعات کے مطابق اپنی اس نئی فلم کے لیے انھوں نے اداکارہ ایشوریا رائے سے باقاعدہ رابطہ بھی کیا ہے۔

ایشوریا سے ان کے اس فلم میں کردار سے متعلق بات کی ہے جس پر ایشوریا رائے متفق ہوگئی ہیں۔ اس لحاظ سے اب مداح ان دونوں سپراسٹارز ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان کو قریباً 12 برس کے طویل عرصہ کے بعد ایک ساتھ سلور اسکرین پر پھر سے دیکھ سکیں گے۔ دوسری طرف بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ میں دھماکہ خیز واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔ سابق مس یونیورس بالی ووڈ فلم ’’جذبہ ‘‘میں وکیل کا کردار نبھائیں گی۔ 2010ء سے فلموں سے دور رہنے کے باوجود بالی ووڈ حسینہ ایشیوریہ رائے آج بھی شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔ فلم ’’جذبہ‘‘ میں اداکار جان ابراہم، عرفان خان اور انوپم کھیر بھی ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔