زیارت میں پاک فوج کا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 ستمبر 2014
واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجاہات کا پتہ چل سکے گا، ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجاہات کا پتہ چل سکے گا، ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

زیارت: کلی سسن منہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 2 پائلٹس زخمی ہو گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زیارت کے قریب ضلع لورالائی میں پاک فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے پائلٹس کی شناخت کپیٹن عمر اور کیپٹن حسنین محمود کے ناموں سے ہوئی ہے جنھیں سی ایم ایچ طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا مشاق طیارہ آرمی ایوی ایشن کا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجاہات کا پتہ چل سکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔