عمران خان مجھ پرلگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکے تو عدالت سے رجوع کروں گا، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 ستمبر 2014
عمران خان ایک روز کسی پر الزامات عائد کرتے ہیں اور دوسرے روز اسی الزام کی تردید کردیتے ہیں،  قائد حزب اختلاف فوٹو:فائل

عمران خان ایک روز کسی پر الزامات عائد کرتے ہیں اور دوسرے روز اسی الزام کی تردید کردیتے ہیں، قائد حزب اختلاف فوٹو:فائل

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے ان پر کرپشن کے جو الزام لگائے ہیں اگر وہ ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دیں گے۔

سرکٹ ہاؤس سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست نہ کی جائے اور کراچی کو اسلام آباد نہ بنایا جائے،عمران خان ایک روز کسی پر الزامات عائد کرتے ہیں اور دوسرے روز اسی الزام کی تردید کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے سیاست عبادت ہےان کی سیاست صرف اور صرف عوام کے لئے ہیں لیکن عمران خان نے ان پر الزامات عائد کئے ہیں اور انہوں نے ان پر کرپشن کے جو الزام لگائے ہیں اگر وہ ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دیں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان نے 3 روز میں الزامات ثابت نہ کئے تو وہ عدلیہ سے رجوع کریں گے اور انہیں قوم سے معافی مانگنی پڑے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف اور خورشید شاہ پر کرپشن کیسز ہیں، اس لئے یہ دونوں اندر سے بھائی بھائی ہیں لیکن حکومت میں آکر سب کا احتساب کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔