ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے سری لنکا کو 14 گول سے شکست دیدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 ستمبر 2014
ایشین گیمز میں پاکستان کا اگلا مقابلہ کل چین سے ہو گا۔ فوٹو: فائل

ایشین گیمز میں پاکستان کا اگلا مقابلہ کل چین سے ہو گا۔ فوٹو: فائل

انچیون: جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو  صفر کے مقابلے میں 14 گول سے شکست دے دی جب کہ کل پاکستان اپنا اگلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا.

جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے سیون ہاک ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو  صفر کے مقابلے میں 14 گول سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم کھیل کے آغاز سے ہی چھائی رہی اور سری لنکن کھلاڑیوں کو گول کرنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عمر بھٹہ نے 4،4 گولز داغے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔