رینجرز نے کراچی میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف مہم کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 ستمبر 2014
شہری جہاں بھی جائیں اپنی گاڑی کے مکمل دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ترجمان رینجرز   فوٹو: فائل

شہری جہاں بھی جائیں اپنی گاڑی کے مکمل دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کو جرائم سے پاک کرنے کےلئے غیرقانونی اسلحے کے خلاف نئی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف ایک نئی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے لہذا شہری غیر قانونی اسلحہ لے کر نہ چلیں جب کہ جن لوگوں کے پاس غیرقانونی اسلحہ موجود ہے وہ رضاکارانہ طور پر اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ لے کر چلنا نا قابل ضمانت جرم ہے لہذا شہری ایسے جرم کا ارتکاب نہ کریں۔ انہوں نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ جہاں بھی جائیں اپنی گاڑی کے مکمل دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔