سیاست سے دلچسپی ہے نہ کسی سیاستدان کی حمایت یا مخالفت کی، جنید جمشید

ناصر محمود شیخ  اتوار 21 ستمبر 2014
جنید جمشید 90 کی دہائی میں ملک کے صف اول کے پاپ گلوکار تھے فوٹو: فائل

جنید جمشید 90 کی دہائی میں ملک کے صف اول کے پاپ گلوکار تھے فوٹو: فائل

ملتان: ممتاز مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی سیاسی جماعت یا کسی سیاستدان کی حمایت یا مخالفت کی نہ مجھے سیاست سے دلچسپی ہے۔

’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید نے کہا کہ انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں تاہم ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ جس طرح زمیندار،  صنعتکار ، ڈاکٹرز اور انجینئر سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ لوگ ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں، اس طرح ہمارے سیاستدانوں کو بھی ملک و قوم کے مفاد میں مل کر اجتماعی فیصلے کرنا چاہیئں۔

واضح رہے کہ جنید جمشید 90 کی دہائی میں ملک کے صف اول کے پاپ گلوکار تھے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔