پولیو کیسز میں اضافے سے پاکستان پر مزید سفری پابندیوں کا خطرہ

ویب ڈیسک  اتوار 21 ستمبر 2014
رواں سال کے دوران اب تک 166 کیسز پولیوکے رپورٹ ہوئے ہیں فوٹو: فائل

رواں سال کے دوران اب تک 166 کیسز پولیوکے رپورٹ ہوئے ہیں فوٹو: فائل

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے 30 ستمبر کوجنیوا میں اجلاس طلب کرلیا جس میں پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 30 ستمبر کو جنیوا میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پرائم منسٹرپولیو سیل کی فوکل پرسن اوررکن قومی اسمبلی عائشہ رضا فاروق کریں گی جس میں وہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز سے متعلق پاکستان کاموقف پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران اب تک 166 کیسز پولیوکے رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ 15 برسوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔