وزیراعظم نواز شریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ ختم نہیں کیاگیا، نیب

ویب ڈیسک  اتوار 21 ستمبر 2014
نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کے دباؤ  کے بغیر شفاف طریقے سے مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے،قومی احتساب بیورو۔ فوٹو: فائل

نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کے دباؤ کے بغیر شفاف طریقے سے مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے،قومی احتساب بیورو۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ ختم نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے پھیلائی گئی باتیں بے بنیاد ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کے دباؤ  کے بغیر شفاف طریقے سے مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے،وزیراعظم نوازشریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ بند نہیں کیا گیا جب کہ  اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ نوازشریف نے برسراقتدار آنے کے بعد نیب میں اپنے خلاف کرپشن کے 143 کیسز ختم کرادیئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔