زندگی ڈر کر نہیں گزارتا بلکہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہوں، رتیک روشن

ویب ڈیسک  اتوار 21 ستمبر 2014
مناسب وقت آیا اور اچھا عنوان دستیاب ہوا تو فلم ڈائریکٹ کرنے کا سوچوں گا. فوٹو: فائل

مناسب وقت آیا اور اچھا عنوان دستیاب ہوا تو فلم ڈائریکٹ کرنے کا سوچوں گا. فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کا کہنا ہے کہ میں زندگی ڈر کر نہیں گزارتا اور مجھے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اچھا لگتا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رتیک روشن کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر کر زندگی گزارنا اچھا نہیں لگتا بلکہ مشکلات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا پسند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بالی ووڈ میں ایک اداکار کی حیثیت سے خوش ہوں اور آئندہ چند سالوں تک اسی طرح کام کرنا چاہتا ہوں لیکن جب مناسب وقت آیا اور اچھا عنوان دستیاب ہوا تو فلم ڈائریکٹ کرنے کا سوچوں گا تاہم اس میں کافی وقت لگے گا۔

رتیک روشن کا کہنا تھا کہ فلم ڈائریکٹ کرنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ ڈائریکٹر کا کام کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرح ہوتا ہے جو اپنے ورکرز کے ساتھ خود بھی کام کر رہا ہوتا ہے اور اپنی ٹیم کی قیادت کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔