فواد خان کی پہلی بھارتی فلم ’’خوبصورت‘‘ ’’دعوت عشق‘‘ کے سامنے زیادہ خوبصورتی نہ دکھا سکی

ویب ڈیسک  اتوار 21 ستمبر 2014
فلم ’’خوبصورت‘‘ میں فواد خان کی ہیروئن کا کردار اداکارہ سونم کپورنے ادا کیا ہے  فوٹو: فائل

فلم ’’خوبصورت‘‘ میں فواد خان کی ہیروئن کا کردار اداکارہ سونم کپورنے ادا کیا ہے فوٹو: فائل

ممبئی: پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار فواد خان کی پہلی بھارتی فلم ’’خوبصورت‘‘ بڑی اسکرین پر اسی روز ریلیز ہونے والی فلم ’’دعوت عشق ‘‘ کے مقابلے میں زیادہ کاروبار نہ کرسکی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے بھارتی سینماؤں میں ’’خوبصورت‘‘ اور ’’دعوت عشق‘‘ بھارتی سینما گھروں کی زینت بنی۔  ’’خوبصورت‘‘ میں سونم کپور اور پاکستانی ڈراما کے سپر اسٹار فواد خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ ’’دعوت عشق‘‘ میں ادیتہ رائے کپور اور پرینیتی چوپڑا نے جلوے بکھیرے ہیں۔ فلم ناقدین کو ’’خوبصورت‘‘ سے اچھے کاروبار کی امید تھی تاہم بھرپور تشہیری مہم کے باعث یہ فلم ’’دعوت عشق‘‘ کے مقابلے میں زیادہ بہتر تاثر نہییں چھوڑ سکی، ’’دعوت عشق‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز بھارت بھر میں ساڑھے 4 کروڑ روپے کی کمائی کی جبکہ ’’خوبصورت‘‘ صرف 3 کروڑ روپے کما سکی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ ہفتے بھی پاکستان کے ایک اور ٹی وی اداکار عمران عباس کی فلم ’’کریچر 3ڈی‘‘ اورعمائمہ ملک کی ’’راجا نٹورلال‘‘ریلیز ہوئی تھی جو خاطرخواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔