آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر

ویب ڈیسک  اتوار 21 ستمبر 2014
پاکستان کے خلاف سیریزسے باہر ہونے پر بہت افسوس ہے، شین واٹسن۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے خلاف سیریزسے باہر ہونے پر بہت افسوس ہے، شین واٹسن۔ فوٹو: فائل

سڈنی: آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن پنڈلی کے زخم کے باعث آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شین واٹسن کے سیریز سے ہابر ہونے کے بعد اب اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ مچل مارش پاکستان کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو  کریں گے جب کہ فاسٹ بالر بین ہلفہاس کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔،دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ شین واٹسن کی جگہ کسی آل راؤنڈر  کی تلاش میں ہے جو کہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کے ساتھ بو لنگ بھی کرا سکے۔

شین واٹسن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہونے پر بہت افسوس ہے، ہمارے پاس ایک اچھا موقع ہے کہ ہم سیریز میں کامیابی حاصل کر کے  ٹیسٹ اور ون ڈے میں آسٹریلیا کو ایک بار  پھر دنیا کی نمبر ون ٹیم بنا ئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز  7 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔