پی آئی اے کے ذمے پی ایس او کے واجبات 10 ارب تک پہنچ گئے

بزنس رپورٹر  پير 22 ستمبر 2014
پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی تک پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کم کرنیکی وارننگ دیدی۔ فوٹو: فائل

پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی تک پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کم کرنیکی وارننگ دیدی۔ فوٹو: فائل

کراچی: پی آئی اے کے ذمے پاکستان اسٹیٹ آئل کے واجبات10 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی تک ایندھن کی فراہمی کم کرنے کی وارننگ دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے پرپی ایس او کے واجبات بڑھ کر10 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے سال بھی واجبات کی ادائیگی پر مسائل کے سبب پی ایس او نے سپلائی میں کمی کردی تھی جس کے بعد پی آئی اے حکام نے ادائیگی کے پلان مرتب کرنے کے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم عملدرآمد نہ ہونے کے باعث واجبات میں مزید 3 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ادائیگی نہ کرنے پر فیول کی سپلائی میں کمی کی وارننگ دیدی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔