کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ٹارگٹ کلر گرفتار

ویب ڈیسک  پير 22 ستمبر 2014
ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،پولیس،
فوٹو : فائل

ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،پولیس، فوٹو : فائل

کراچی: پولیس نے ابراہیم حیدری میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر تنویر عرف جمبو کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر تنویر عرف جمبو کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو کےمطابق ملزم سیاسی جماعت کے 4 سے زائد کارکنان کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔