عمران خان سندھ کے عوام کو جگانا چاہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن کراچی جاگا ہوا ہے، خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک  پير 22 ستمبر 2014
عمران خان کے بلدیاتی انتخابات کے بیانات پر کوئی شک نہیں لیکن انہوں نے خیبرپختونخوا میں اب تک بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔، خالد مقبول صدیقی، 
فوٹو: فائل

عمران خان کے بلدیاتی انتخابات کے بیانات پر کوئی شک نہیں لیکن انہوں نے خیبرپختونخوا میں اب تک بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔، خالد مقبول صدیقی، فوٹو: فائل

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ عمران خان اگر سندھ کے عوام کو جگانا چاہتے ہیں تویہ ان کا حق ہے لیکن کراچی جاگا ہوا ہے اور ہم اسے جگانا بھی جانتے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک عام انتخابات نہ کرائے جائیں کیونکہ جس ملک میں مقامی حکومتوں کا نظام نہ ہو تو اسے جمہوریت نہیں سمجھا جاتا اور ہم نے خود اسمبلیوں میں کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے جہاں بلدیاتی الیکشن ہی نہ کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بلدیاتی انتخابات کے بیانات پر کوئی شک نہیں لیکن انہوں نے خیبرپختونخوا میں اب تک بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر سندھ کے عوام کو جگانا چاہتے ہیں تویہ ان کا حق ہے لیکن کراچی جاگا ہوا ہے اور ہم اسے جگانا بھی جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیراطلاعات بتائیں کہ انہیں کس طرح پتہ چلا کہ ایم کیوایم اورتحریک انصاف میں مک مکا ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔