چوروں کی ملکہ حسن گرفتار، پولیس باقی کیس بھول گئی

نیٹ نیوز  منگل 23 ستمبر 2014
سٹیفنی بوڈوٹن نامی حسینہ نرسنگ کی طالبہ ہے اور اپنے تین نوعمر ساتھیوں کے ساتھ ملکر وارداتیں کرتی تھی۔  فوٹو : فائل

سٹیفنی بوڈوٹن نامی حسینہ نرسنگ کی طالبہ ہے اور اپنے تین نوعمر ساتھیوں کے ساتھ ملکر وارداتیں کرتی تھی۔ فوٹو : فائل

اوٹاوا: کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خوبرو چورنی نے انٹرنیٹ کی دنیا میں حسین ترین ڈاکو رانی کا خطاب حاصل کرلیا ہے۔

سٹیفنی بوڈوٹن نامی حسینہ نرسنگ کی طالبہ ہے اور اپنے تین نوعمر ساتھیوں کے ساتھ ملکر وارداتیں کرتی تھی۔ اسے جب وکٹوریاکے علاقے سے گرفتار کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ اپنے 15، 13 اور 17 سالہ ساتھیوں کے ساتھ ملکر لوگوں کے گھروں کے پچھلے درازوں اور تہہ خانوں کی کھڑکیوں سے اندر گھس کر چوریاں کرتی تھی اور اب تک 114 وارداتیں کرچکی ہے۔ اس کی گاڑی میں سے 9 مہلک ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سٹیفنی کی انٹرنیٹ پر ملنے والی تصاویر میں وہ مختصر لباس پہنے اور چشمہ لگائے کسی فیشن ماڈل کی طرح نظر آتی ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ اس حسین و جمیل ڈاکو رانی کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور 17 نومبر کو اسے عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔