دنیا بھر میں ’عالیشان پاکستان‘ کے نام سے نمائشوں کا فیصلہ

بزنس رپورٹر  منگل 23 ستمبر 2014
حتمی منظوری کابینہ سے لے کر نمائشوں کا شیڈول مرتب کیا جائیگا، ذرائع وزارت تجارت۔ فوٹو: فائل

حتمی منظوری کابینہ سے لے کر نمائشوں کا شیڈول مرتب کیا جائیگا، ذرائع وزارت تجارت۔ فوٹو: فائل

کراچی: نئی دہلی میں ہونیوالی عالیشان پاکستان نمائش کے رسپانس کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزارت تجارت نے اس نمائش کو پاکستانی مصنوعات اور کلچر کی تشہیر کے لیے دنیا بھر میں برانڈ کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق بھارت میں ہونے والی پاکستانی لائف اسٹائل نمائش ’عالیشان پاکستان‘ کا سلسلہ جاری رکھنے اور اس برانڈ کے تحت بھارت میں سال میں 2 مرتبہ نمائش منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے، ساتھ ہی عالیشان پاکستان کو دبئی، جدہ اور لندن میں بھی منعقد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری کابینہ سے حاصل کرکے نمائشوں کا شیڈول مرتب کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔