طاہرالقادری کے مسلسل چوتھی بار وارنٹ گرفتاری جاری

نمائندہ ایکسپریس  منگل 23 ستمبر 2014
یوم شہدا کو پولیس اور کارکنوں میں جھڑپوں کے دوران 69 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔  فوٹو: فائل

یوم شہدا کو پولیس اور کارکنوں میں جھڑپوں کے دوران 69 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: عدالت نے طاہر القادری کے مسلسل چوتھی بار وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 2 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 10 اگست کو یوم شہدا کے موقع پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر حملوں کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت میں داکٹر طاہر القادری وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئے، عدالتی استفسار پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں دھرنوں کے موقع پر طاہر القادری کو گرفتار کیا گیا تو امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ عدالت نے چوتھی مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 2 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 10 اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے منائے گئے یوم شہدا کے دوران پولیس اور کارکنوں میں جھڑپوں کے دوران 69 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔