امریکا میں اداکارہ وینا ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک  منگل 23 ستمبر 2014
وینا اور اسد بشیر کی جانب سے اپنے پہلے بیٹے کا نام ابرام خان رکھا گیا ہے۔  فوٹو؛اسد بشیر خٹک

وینا اور اسد بشیر کی جانب سے اپنے پہلے بیٹے کا نام ابرام خان رکھا گیا ہے۔ فوٹو؛اسد بشیر خٹک

ورجینیا: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ڈرامہ کوئین وینا ملک بیٹے ماں بن گئیں، گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر وینا اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔

وینا ملک اور اسد بشیر خٹک کی جانب سے گھر میں نئے مہمان کی آمد کی خبر سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کیا گیا جب کہ ویب سائٹ پر ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی گئی جس میں اسد بشیر خٹک اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ ان کے بچے کی پیدائش امریکی ریاست ورجینیا کے اسپتال میں ہوئی ہے جہاں ماں اور بچے کی صحت بہتر ہے۔ وینا اور اسد بشیر کی جانب سے اپنے پہلے بیٹے کا نام ابرام خان رکھا گیا۔


واضح رہے کہ وینا ملک اور اسد بشیر نے گزشتہ سال دسمبر میں دبئی میں شادی کی تھی جس کے بعد وہ تقریباً 4 سال بعد پاکستان آئیں تاہم 2 ماہ قبل وینا ملک اپنے شوہر کے ساتھ امریکا منتقل ہوگئیں تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔