پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

ویب ڈیسک  منگل 23 ستمبر 2014
نئے ایڈمرل کے لیے وائس ایڈمرل ذکاءاللہ، خان حشام، ظفر عباسی اور عارف اللہ حسینی کے نام زیر غور ہیں،ذرائع، فوٹو:فائل

نئے ایڈمرل کے لیے وائس ایڈمرل ذکاءاللہ، خان حشام، ظفر عباسی اور عارف اللہ حسینی کے نام زیر غور ہیں،ذرائع، فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور بحریہ کی کمان 7 اکتوبر کو تبدیل ہوگی جبکہ ریٹائرمنٹ سے قبل ایڈمرل آصف سندھیلہ کی الوداعی ملاقاتوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے جس میں 4 سینئر افسران وائس ایڈمرل ذکاءاللہ، خان حشام، ظفر عباسی اور عارف اللہ حسینی کے نام زیر غور ہیں، سنیارٹی کے حساب سے وائس ایڈمرل ذکاءاللہ کا نام سرفہرست ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔