فوجی قیادت کا ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی کارکردگی پراظہاراطمینان

ویب ڈیسک  منگل 23 ستمبر 2014
چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی زیرصدارت اجلاس میں تینوں مسلح افواج کےسربراہان نے شرکت۔  فوٹو؛ پی پی آئی

چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی زیرصدارت اجلاس میں تینوں مسلح افواج کےسربراہان نے شرکت۔ فوٹو؛ پی پی آئی

راولپنڈی: چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام، سیکرٹری دفاع اور دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔

 اجلاس کے دوران ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کی تیاروں کے معیار اوردہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابوں پر فوجی قیادت نےاطمینان کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں جامع سیکیورٹی پلان کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا،شرکا نے حالیہ سیلاب کے دوران مسلح افواج کی جانب سے کی جانے والی امدادی کارروائیوں کو بھی سراہا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔