ایشین گیمز میں مراتب علی نے پاکستان کے لیے پہلا کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 23 ستمبر 2014

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

انچیون: ایشین گیمز میں مراتب علی شاہ نے پاکستان کے لیے پہلا کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان کے مراتب علی ’’ووشو 70 کے جی کیٹیگری‘‘ میں سیمی فائنل راؤنڈ میں شکست کھاگئے جس کے بعد انہیں ایشین گیمز قوانین کے مطابق کانسی کا تمغہ دیا گیا جبکہ مراتب علی شاہ کے ساتھ سیمی فائنل میں ہارنے والے ایرانی کھلاڑی کو بھی کانسی کا تمغہ دیا گیا ہے۔

مراتب علی شاہ کے علاوہ ایشین گیمز میں اب تک کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔