کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلرسمیت 5 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 23 ستمبر 2014
رینجرز نے گلستان جوہر سے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ترجمان سندھ رینجرز    فوٹو: فائل

رینجرز نے گلستان جوہر سے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ترجمان سندھ رینجرز فوٹو: فائل

کراچی: رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر سمیت 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے 5 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بلوچ کالونی کے قریب کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، پولیس کےمطابق ملزم قتل کی کئی وارداتو کا اعتراف کرچکا ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔