چیمپئنز لیگ میں لاہور لائنز کو پرتھ اسکورچرز کے ہاتھوں شکست، وطن واپسی کا ٹکٹ بک

ویب ڈیسک  منگل 30 ستمبر 2014
اگرحفیظ الیون کی ٹیم 50 رنز سے میچ میں  کامیابی حاصل کرتی ہے تووہ اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرپائے گی.  فوٹو؛ فائل

اگرحفیظ الیون کی ٹیم 50 رنز سے میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تووہ اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرپائے گی. فوٹو؛ فائل

بنگلور: چیمپئنز لیگ کے اہم گروپ میچ میں آسٹریلیا کی ڈومسٹک ٹیم پرتھ اسکورچرز نے لاہور لائنز نے کو شکست دے کر انکی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے جبکہ لاہور لائنز کی اس شکست کے نتیجے میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

بھارت کے شہر بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پرتھ اسکورچرز نے 125 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو انکے ابتدائی بیٹسمین لاہور لائنز کے باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی جلی گئی اور صرف 62 رنز پر سات وکٹ گر گئیں، اس موقع پر لگ رہا تھا کہ لاہور لائنز میدان مار لیں گے اور اسکورچرز کو مطلوبہ 80 رنز سے کم پر آوٹ کرلیں گے کیونکہ لائنز اسی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرپاتے۔ لیکن مچل مارش کے ناقابل شکست 68 اور بریڈ ہاگ کے 28 رنز نے لائنز سے فتح چھین لی اور انہیں چیمپئنز لیگ کی دوڑ سے باہر کردیا۔ محمد حفیط اور مصطفی اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 اس سے قبل پرتھ اسکورچرز کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور لائنز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو حفیظ الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ سعد نسیم 55 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہےجبکہ عمر اکمل 26 اور محمد سعید 20 رنز بنا کرسکے۔ اوپنر ناصر جمشید اور عمر صدیق ایک ایک اور کپتان محمد حفیظ اور وہاب ریاض بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔ پرتھ اسکورچرز کی جانب سے جول پیرس نے 3، مچل مارش نے 2 اور بریڈ ہوگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس شکست کے بعد اب لاہور لائنز کی ٹیم کو وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوانا ہڑے گا جبکہ چنائی سپر کنگز سیمی فائنل کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔