سارک کانفرنس کے موقع پرپاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے، بھارتی میڈیا

ویب ڈیسک  منگل 30 ستمبر 2014
رواں سال نومبر میں  نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو  میں ہونے والی سارک کانفرنس کے موقع دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان ہے،بھارتی میڈیا۔   فوٹو: فائل

رواں سال نومبر میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی سارک کانفرنس کے موقع دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان ہے،بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی سارک کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا امکان وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے اس بیان کے بعد پیدا ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری رہنماوں سے ملاقات غلط  وقت پر کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا ایجنڈ ا طے کرنے کے لیے وزرائے خارجہ یا خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقا ت کا بھی جلد امکان ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کےدوران بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم یہ ملاقات نہ ہوسکی ۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک درمیان امن مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوگئے تھے جب بھار ت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنماؤں سے ملاقات پر احتجاج کرتے ہوئے خارجہ سییکریٹری کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کو ملتوی کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔