برطانوی کاشتکار نے دنیا کی سب سے وزنی گاجر اگالی

نیٹ نیوز  بدھ 1 اکتوبر 2014
اس گاجر کا وزن 20 پاؤنڈ یعنی 9.07 کلو ہے جسے غیر معمولی وزن اور سائز کے باعث اٹھانے میں دقت کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ فوٹو : فائل

اس گاجر کا وزن 20 پاؤنڈ یعنی 9.07 کلو ہے جسے غیر معمولی وزن اور سائز کے باعث اٹھانے میں دقت کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ فوٹو : فائل

لندن: قدرت مختلف چیزوں سے اپنے کر شمے انسا نوں پرظا ہر کر تی رہتی ہے۔

حا ل ہی میں بر طانیہ میں ایک کا شتکا رکے باغ میں دنیا کی سب سے وزنی گاجر اْگی ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانوی علاقے نیوآرک کے رہائشی پیٹر گلیزبروک کے کھیت میں اگنے والی اس گاجر کا وزن 20 پاؤنڈ یعنی 9.07 کلو ہے جسے غیر معمولی وزن اور سائز کے باعث اٹھانے میں دقت کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ پیٹر گلیز کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے سبزیاں کا شت کر رہا ہے لیکن ان کے باغ میں اتنی وزنی گاجر اگنے کا اتفاق پہلی با ر ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔