کچلا ک کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

ویب ڈیسک  بدھ 1 اکتوبر 2014
جون میں بھی پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ کراچی میں گر کر تباہ ہو نے سے پائلٹ اور معاون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ فوٹو؛ فائل

جون میں بھی پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ کراچی میں گر کر تباہ ہو نے سے پائلٹ اور معاون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ فوٹو؛ فائل

کوئٹہ: کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ ہو گیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ کچلاک میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ایئر ہیڈ کوارٹر نے دی، حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغٓاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں بھی پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ کراچی میں گر کر تباہ ہو نے سے پائلٹ اور معاون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔