کمشنر کراچی نےعیدالاضحیٰ کے دوران سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک  بدھ 1 اکتوبر 2014
ساحل میں نہانے پر پابندی عیدالفطر پر پیش آنے والے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے،فوٹو:فائل

ساحل میں نہانے پر پابندی عیدالفطر پر پیش آنے والے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے،فوٹو:فائل

کراچی: کمشنر کراچی نے عیدالاضحیٰ کےموقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ساحل سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی ہوگی جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ساحل میں نہانے پر پابندی عیدالفطر پر پیش آنے والے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے تاکہ عید کے دوران ساحل پر سیرو تفریح کے لیے آنے والے افراد کو سمندر میں جانے سے روکا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کے دوران کلفٹن کے ساحل پر سیروتفریح کے لیے آنے والے 38 افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بعض افراد کی لاشیں اب تک نہیں مل سکی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔