بھارتی ریاست اترپردیش میں دو ٹرینوں میں تصادم، 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 1 اکتوبر 2014
سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرین ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے،ریلوے حکام۔ فوٹو

سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرین ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے،ریلوے حکام۔ فوٹو

لکھنؤ:  بھارتی ریاست اترپردیش کے مشرقی شہر گورکھپور میں دو ٹرینوں کے تصادم میں 12 افراد ہلاک جبکہ 45  زخمی ہوگئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق  گورکھپور کے کینٹ اسٹیشن پر ٹرین نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریل کو آگے لے جانے کی کوشش کی جو وہاں پہلے سے کھڑی دوسری ٹرین سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ٹرین کے  دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے اوراس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور45 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرین ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے  12 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔