گھر گھر جا کر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی جی رینجرزسندھ

ویب ڈیسک  بدھ 1 اکتوبر 2014
قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔فوٹو:فائل

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔فوٹو:فائل

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجرل جنرل بلال اختر کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر گھر گھر جاکر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کی زیر صدارت عید الاضحیٰ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں عید پر سیکیورٹی کے معاملات سمیت کھالوں کے ضابطہ اخلاق پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے عید کے موقع پر کراچی میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ عید کے تینوں دن اسنیپ چیکنگ سخت کرنے اور پٹرول کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کسی کو گھر گھر جاکر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ عید کے دوران اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔