انگلیوں سے محروم 5 سالہ برطانوی لڑکی کیلیے مصنوعی ہاتھ

نیٹ نیوز  جمعرات 2 اکتوبر 2014
5 سالہ ہیلے فریزر کے والدین محدود مالی وسائل ہونے کے باعث اپنی بچی کا علاج کروانے سے قاصر تھے۔  فوٹو : فائل

5 سالہ ہیلے فریزر کے والدین محدود مالی وسائل ہونے کے باعث اپنی بچی کا علاج کروانے سے قاصر تھے۔ فوٹو : فائل

لندن: قدرت کی عطا کردہ نعمتوں کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن انسان اپنی عقل اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی محرومی کا کسی حد تک مداوا ضرور کرسکتا ہے۔

ایسے ہی برطانیہ میں ایک پانچ سالہ بچی کو مصنوعی ہاتھ لگا دیا گیا ہے جو پیدائشی طور پر انگلیوں سے محروم تھی۔ پانچ سالہ ہیلے فریزر کے والدین محدود مالی وسائل ہونے کے باعث اپنی بچی کا علاج کروانے سے قاصر تھے جس پر انھوں نے انٹرنیٹ کا سہارا لیا اور مدد کی اپیل کر ڈالی۔ بالآخر ان کی محنت رنگ لے آی اور ایک امریکی چیرٹی ادارے نے ننھی ہیلے کے لیے اس کے من پسند رنگوں کا مصنوعی ہاتھ ڈیزائن کر ڈالا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔