لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اکتوبر 2014
ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کھتری اور وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔  فوٹو: فائل

ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کھتری اور وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کا رینجرز اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا اور مقابلے میں کھتری اور وصی اللہ لاکھو گروپ کے 3 ملزمان کو ہلاک کردیا جن کی حنیف، جمال احمد اور شاہد کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔