وزیراعظم کے مشیر امیرمقام کا بیٹا 2 نمبری پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

آئی این پی  جمعرات 2 اکتوبر 2014
یونی ورسٹی انتظامیہ نے پوچھ گچھ کی تو امیر عدنان کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ فوٹو: فائل

یونی ورسٹی انتظامیہ نے پوچھ گچھ کی تو امیر عدنان کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ فوٹو: فائل

پشاور: وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام کے صاحبزادہ امیر عدنان کو 2 نمبری کرنے پر یونی ورسٹی  سے نکال دیا گیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر عدنان نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں ساتھی کو بٹھا کر ٹیسٹ دلوایا، نتیجہ آنے پرپوچھ گچھ کی گئی تو کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا تو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے امیر عدنان نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں اپنے رول نمبر 22002 پر اپنے ساتھی کو بٹھا کر ٹیسٹ دلوایا تھا جو کہ قانونا جرم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔