خیبر اور مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں سے 5 لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اکتوبر 2014
تمام افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے، مقامی افراد 
فوٹو: فائل

تمام افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے، مقامی افراد فوٹو: فائل

پشاور: خیبر اور مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کےعلاقےغنڈی سے 2 لاشیں ملی ہیں جبکہ کوکی خیل کے علاقے سیخ کوٹ سے بھی  2 لاشیں ملی ہیں، اس کے علاوہ مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی کے علاقے چندا  سے ایک لاش ملی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے، لاشوں کو قریبی سرکاری اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک کسی بھی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔