بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اکتوبر 2014
گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے لئے انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے لئے انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

بنوں: جانی خیل اور سردی خیل میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ اہم کمانڈر سمیت 4 افراد گرفتار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقوں جانی خیل اور سردی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کرفیو نافذ کر کے گھر گھر تلاشی لی۔ سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ اہم کمانڈر سمیت 4 افراد گرفتار ہو گئے۔

سیکیوڑٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے لئے انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔