زہرہ شاہد قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اکتوبر 2014
18 مئی 2013 کو زہرہ شاہد کو ان کے گھر کے سامنے ہی قتل کردیا گیا تھا   فوٹو: فائل

18 مئی 2013 کو زہرہ شاہد کو ان کے گھر کے سامنے ہی قتل کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

کراچی: پولیس نے کلفٹن میں واقع ایک گھر سے زہرہ شاہد قتل کیس کے ایک اور ملزم کو حراست میں  لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، زاہد نامی ملزم کو بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں واقع ایک رہائشی عمارت سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زہرہ شاہد کو18 مئی 2013 ان کی رہائش گاہ کے قریب ہی قتل کردیا گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے پولیس نے قتل کے الزام میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 4افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔