بھارتی اداکاروں کو ہالی ووڈ میں کبھی اچھا کردار نہیں ملا، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعرات 16 اکتوبر 2014
میرا ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں میں بھارتی فلموں میں کام کرتے ہوئے خوش ہوں، عمران خان فوٹو؛فائل

میرا ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں میں بھارتی فلموں میں کام کرتے ہوئے خوش ہوں، عمران خان فوٹو؛فائل

ممبئی: بھارتی فلم اسٹار عمران خان نے ہالی ووڈ میں کام کرنے والے بالی ووڈ ستاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی فلموں میں آج تک کسی بھارتی اداکار کو اچھا کردار نہیں ملا۔

فلم فیسٹیول کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹرپرفیکٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ آج تک کسی بھارتی اداکار کو ہالی ووڈ فلموں میں کوئی مرکزی کردار نہیں ملا، ہالی ووڈ میں بھارتی اداکار ہیرو کا دوست ہوتا ہے یا پھر کوئی اور ثانوی کردار دیا جاتا ہے لیکن کبھی کسی کو مرکزی اور اہم کردار میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں میں بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے خوش ہوں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن، انیل کپور اور عرفان خان سمیت کئی بھارتی اداکار ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ 2008 میں برطانیہ کی ڈرامہ فلم”سلم ڈاگ ملینئر“ میں انیل کپور، دیو پٹیل اور فریدہ سیلینا پنٹو نے مرکزی کردار ادا کیا اور اس فلم نے بہترین فلم کے کئی ایوارڈز سمیت فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ”آسکر“ بھی حاصل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔