شاہ رخ خان آن لائن فیشن برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

نیٹ نیوز  جمعـء 17 اکتوبر 2014
شاہ رخ خان پہلی بار کسی آن لائن ویب سائٹ کے برانڈ ایمبسیڈر بنے ہیں،  فوٹو: فائل

شاہ رخ خان پہلی بار کسی آن لائن ویب سائٹ کے برانڈ ایمبسیڈر بنے ہیں، فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان آن لائن فیشن برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے۔

شاہ رخ خان ویب سائٹ یپ می کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔ وہ اس ویب سائٹ کے ذریعے موسم خزاں اور موسم سرما کی کلیکشن 2014ء جس کا نام ’’ فیشن ریوو لوشن ‘‘ رکھا ہے کے نت نئے ڈیزائن لانچ کرینگے۔ اداکار نے کہا کہ پہلی بار وہ کسی آن لائن ویب سائٹ کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔انھیں اس آن لائن ویب سائٹ سے منسلک ہونے پر بے حد خوشی ہے‘ یہ کلیکشن لاجواب ہے وہ لوگوں کو یہی کہیں گے کہ اس ویب سائٹ کو وزٹ کریں اور آرڈر کریں۔

یاد رہے کہ اداکار کی نئی فلم ’’ ہیپی نیو ایئر‘‘ ہے جو 24 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔