کراچی میں بارود سے بھرے 2 رکشوں کی موجودگی کی اطلاع

 ہفتہ 18 اکتوبر 2014
 شہر بھر میں سکیورٹی سخت کرکے رکشوں کی تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا،پولیس، فوٹو:فائل

شہر بھر میں سکیورٹی سخت کرکے رکشوں کی تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا،پولیس، فوٹو:فائل

کراچی: شہر قائد میں بارود سے بھرے رکشوں کی موجودگی کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہر میں بارود سے بھرے دو رکشوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے ذریعے شہر میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔  ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بارود سے بھرے رکشوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی سخت کرکے رکشوں کی تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ مشکوک گاڑیوں کی بھی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔