سینئر اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

ویب ڈیسک  اتوار 19 اکتوبر 2014
 سلیم ناصر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلٰی ترین ’’صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔  فوٹو : فائل

سلیم ناصر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلٰی ترین ’’صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔ فوٹو : فائل

کراچی: اپنی لازوال اداکاری کی بدولت مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس ہوگئے۔

15 نومبر 1944ء کو بھارت کے شہر ناگپور میں پیدا ہونے والے سلیم ناصر  قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز چھوٹی اسکرین سے کیا  اور ہر قسم کے کردار کو بخوبی نبھا کر ناظرین سے داد وصول کی۔ ان کے مقبول ڈراموں میں ’’ دستک ‘‘،’’ نشان حیدر ‘‘، ’’ آخری چٹان‘‘ ،’’ یانصیب کلینک ‘‘ ،’’ بندش ‘‘ اور ’’ ان کہی ‘‘ شامل ہیں لیکن انور مقصود کے تحریر کردہ ’’آنگن ٹیڑھا ‘‘ میں ’’اکبر‘‘ کے کردار نے انہیں ہمیشہ کے لئے امر کردیا۔سلیم ناصر نے ٹی وی کے علاوہ فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی فلم ’’زیب النسا‘‘ بھی شامل ہے۔  سلیم ناصر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلٰی ترین ’’صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔

سلیم ناصر 19اکتوبر 1989ء کو صرف 45 برس کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے، ان کی وفات کو 25 برس کا طویل عرصہ بیت گیا ہے لیکن ان کے ادا کئے گئے کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔